بنگلہ دیش: یوم عاشور کے جلوس میں دھماکا، 1 شخص جاں بحق
Posted on October 24, 2015 By Zulfiqar Ali بین الاقوامی خبریں
Bangladesh Ashura Procession Explosion
ڈھاکا (جیوڈیسک) ڈھاکا میں درجنوں افراد یوم عاشور کے موقع پر جلوس میں شریک تھے کہ دھماکا ہو گیا جس کے بعد بھگڈر مچ گئی۔
حکام کے مطابق دھماکے میں ایک شخص ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس نے دھماکے کی جگہ کو گھیر ے میں لے کر تحقیقات شروع کر دیں۔
ابتدائی رپورٹ کے مطابق دھماکا بارودی ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا۔ دھماکے کے بعد جلوسوں کی سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے۔