بنگلا دیش نے ایشیا کپ کا سیکیورٹی پلان بنالیا، نہ گئے تو نقصان ہو گا، نجم سیٹھی

 Najam Sethi

Najam Sethi

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کی عبوری کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ بنگلا دیش نے سیکیورٹی پلان دے دیا ہے، ایشیا کپ میں شرکت نہ کرنے کی صورت میں نقصان ہمارا ہو گا۔

نجم سیٹھی آئی سی سی اجلاس میں شرکت کے بعد دبئی سے وطن واپس پہنچ گئے۔ لاہور ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ بنگلا دیش میں منعقدہ ایشیا کپ میں پاکستان کی سیکیورٹی کے حوالے سے خدشات ہیں۔

پی سی بی جس قسم کی اسپیشل سیکورٹی چاہے گا وہ ملے گی۔ نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے عہدیداروں نے بتایا ہے کہ وہاں کی تمام مذہبی اور سیاسی جماعتوں نے پاکستانی ٹیم پر حملہ نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔