بنگلہ دیش میں عمارت گرنے سے،جاں بحق افراد کی تعداد 540 ہو گئی

Bangladesh

Bangladesh

ڈھاکا(جیوڈیسک)بنگلہ دیش میں گذشتہ دنوں گرنے والی عمارت سے،مرنے والوں کی تعداد 540 ہو گئی۔امدادی کارروائیاں اب بھی جاری ہیں۔دار الحکومت ڈھاکا کے قریب 24 اپریل کو گرنے والی آٹھ منزلہ عمارت کے ملبے سے گذشتہ رات بھی 15 لاشیں نکالی گئیں۔

ملبے تلے دبنے والے 3ہزار افراد میں سے 2ہزار کو زخمی حالت میں نکالا جا چکا ہے۔تحقیقاتی ٹیم نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ عمارت چار جنریٹرز کی وجہ سے گری۔جو بجلی جانے پر ایک ساتھ چلے جس سے عمارت لرز اٹھی۔پولیس نے عمارت کے مالک سمیت بارہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔