بنگلہ دیش : گارمنٹس فیکٹری حادثہ، ہلاکتوں کی تعداد 161 ہو گئی

Bangladeshi

Bangladeshi

بنگلہ دیش(جیوڈیسک)میں گارمنٹس فیکٹری کی 8 منزلہ عمارت گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 149 ہوگئی ہے جبکہ 2000 سے زائد افراد زخمی ہیں۔ڈھاکہ بنگلہ دیش کے فائر بریگیڈ کے سربراہ احمد علی نے فرانسیسی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ ساری عمارت چند منٹ میں زمین بوس ہوگئی۔ ہم اب بھی عمارت میں پھنسے افراد کی چیخیں سن رہے ہیں اور ان تک پہنچنے کیلئے کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فلڈ لائٹس میں کٹر اور کرینز کے ذریعے فوج اور دیگر امدادی کارکن ملبے کے نیچے پھنسے افراد کو نکال رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فی الحال یہ نہیں بتایا جا سکتا کہ امدادی آپریشن کب تک جاری رہے گا۔ واضع رہے کہ یہ اندوہناک واقعہ بدھ کے روز ضلع سیور میں اس وقت پیش آیا جب ایک آٹھ منزلہ کمرشل عمارت اچانک منہدم ہوگئی۔

کمرشل عمارت میں شاپنگ مال، بینک اور دیگر پرائیویٹ دفاتر موجود تھے۔ عمارت نو بجے صبح کے وقت اس وقت مہندم ہوئی جب تمام دفاتر اور شاپنگ مال کھل چکے تھے۔ فائر بریگیڈ اور دیگر امدادی اداروں کے مطابق سینکڑوں افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں جس سے ہلاکتوں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

عینی شاہدین نے بتایا ہے کہ عمارت میں پہلے سے دراڑیں موجود تھیں اور انتظامیہ کی جانب سے توجہ نہ دینے سے یہ حادثہ رونما ہوا۔