بنگلہ دیش : جماعت اسلامی کے رہنما کو سزا موت

Bangladesh

Bangladesh

بنگلہ دیش (جیوڈیسک) میں جنگی جرائم کے خصوصی ٹربیونیل نے جماعت اسلامی کے رہنما علی احسن مجاہد کو سزائے موت سنا دی۔ بنگلہ دیش جماعت اسلامی کے رہنما کو سزا موت بنگلہ دیش میں جنگی جرائم کے خصوصی ٹربیونیل نے جماعت اسلامی کے رہنما علی احسن مجاہد کو سزائے موت سنا دی۔

ڈھاکا میں عدالت نے جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل علی احسن مجاہد کو انیس سو اکہتر کی جنگ کے دوران قتل، لوٹ مار، اغوا اور دیگر جرائم کا مرتکب قرار دیتے ہوئے سزائے موت سنائی۔

علی احسن مجاہد نے ان الزامات سے انکار کیا ہے۔ سزا سنائے جانے کے موقع پر عدالت کے باہر جماعت اسلامی کے کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ گذشتہ روز بھی جماعت اسلامی کے نوے سالہ رہنما غلام اعظم کو جنگی جرائم میں ملوث ہونے کے الزام میں عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔