بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں میچ فکسنگ کی تحقیقات، اشرفل سے پوچھ گچھ

Ashraful

Ashraful

کراچی (جیوڈیسک) کراچی آئی سی سی نے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں میچ فکسنگ کی تحقیقات شروع کردیں، اینٹی کرپشن یونٹ نے بنگلہ دیشی ٹیم کے سابق کپتان محمد اشرفل سے پوچھ گچھ کی۔ انڈین پریمیئر لیگ اسپاٹ فکسنگ کے طوفان نے دھیرے دھیرے انڈیا کے آس پاس کے ملکوں کو اپنی لپیٹ میں لینا شروع کردیا ہے۔

پہلے اسد روف آئی سی سی سے دستبردار ہوئے، پھر بکیوں کے سری لنکن لیگ میں روابط کی بات آئی ، اور اب بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کی باری۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے ترجمان جلال یونس نے تصدیق کی ہے کہ آئی سی سی کا اینٹی کرپشن یونٹ ، بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے دوسرے ایڈیشن میں ڈھاکہ گلیڈی ایٹرز اور چٹاگانگ کنگز کے درمیان ہونیوالے میچ میں مبینہ فکسنگ کی تحقیقات کررہا ہے۔

اس سلسلے میں بنگلہ دیش کے سابق کپتان محمد اشرفل سے باضابطہ پوچھ گچھ بھی ہوئی ہے۔بنگلہ دیشی میڈیا کا کہنا ہے کہ اشرفل نے چٹاگانگ کیخلاف میچ میں فکسنگ کیلئے 10 لاکھ ٹکا لئے تھے جبکہ وہ باریسال کیخلاف میچ میں بھی فکسنگ میں ملوث رہے ہیں۔