ڈھاکا(جیوڈیسک)بنگلادیش کے صدر ظل الرحمان طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔ بنگلادیش صدارتی ترجمان کے مطابق ظل الرحمان کی عمر 84 برس تھی۔ وہ سنگاپور کے ماونٹ ایلزبتھ اسپتال میں زیر علاج تھے۔
انہیں نظام تنفس میں انفیکشن کی وجہ سے10 مارچ کو سنگاپور لے جایا گیا تھا جہاں بدھ کی دوپہر ان کا انتقال ہوگیا۔ ظل الرحمان 2009 میں بنگلادیش کے صدر منتخب ہوئے تھے۔ ظل الرحمان کے انتقال کے بعد پارلیمنٹ کے اسپیکر عبدالحمید بندلہ دیش کے قائم مقام صدر ہوں گے۔