بنگلہ دیش: کالعدم تنظیم کے 3 ارکان گرفتار بم اور لٹریچر برآمد کرنے کا دعویٰ

Bangladesh

Bangladesh

ڈھاکہ (جیوڈیسک) بنگلہ دیش میں انسداد دہشت گردی کے ایلیٹ یونٹ کے کریک ڈائون میں 3 افراد کو پکڑ لیا گیا جو مبینہ طور پر ملک میں حالیہ حملوں میں ملوث ہیں۔

تینوں کا تعلق جماعۃ المجاہدین سے بتایا جاتا ہے جو کالعدم تنظیم ہے۔ دیسی ساختہ 16 بم، 7 پٹرول بم اور جہادی لٹریچر بھی برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔