بنگلہ دیش میں کشتی الٹنے سے آٹھ افراد زندگی کی بازی ہار گئے

Bangladesh Boat Capsized

Bangladesh Boat Capsized

ڈھاکہ (جیوڈیسک) بنگلہ دیش میں ایک موٹر بوٹ الٹ جانے کے نتیجے میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک ہو گئے۔

جرمن خبر رساں ادارے کے مطابق یہ حادثہ دارالحکومت ڈھاکہ سے 20 کلومیٹر کے فاصلے پر نارائن گنج کے قریب دریا میں پیش آیا۔ امدادی کارکن اب تک سات لاشوں کو دریا سے نکال چکے ہیں۔

حادثے کے وقت کشتی پر 50 کے قریب مسافر سوار تھے۔

پولیس کے مطابق 40 کے قریب افراد تیر کر کنارے تک پہنچنے میں کامیاب ہو گئے۔ امدادی کارکنوں کی طرف سے دریا سے نکالا جانے والا ایک شخص بعد ازاں ہسپتال جا کر دم توڑ گیا۔