بنگلا دیش میں کشتی الٹنے سے 200 افراد ڈوب گئے، بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کا خدشہ

Bangladesh

Bangladesh

ڈھاکا (جیوڈیسک) بنگلہ دیش میں مسافروں سے بھری کشتی الٹنے سے 200 افراد ڈوب گئے جب کہ امدادی کارروائیوں کے بعد 100 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا باقی کی تلاش جاری۔

بنگلا دیش کے وسطی ضلع منشی گنج میں ایم وی پناک نامی کشتی دریائے پدما عبور کرتے ہوئے الٹ گئی جس کے نتیجے میں کشتی میں سوار 200 افراد ڈوب گئے،ڈپٹی کمشنر منشی نگر کا کہنا تھا کہ 100 افراد کو بحاظت بچا لیا گیا ہے جب کہ دیگر کی تلاش کا کام جاری ہے۔

دوسری جانب مقامی پولیس کے مطابق متعدد افراد نے تیر کر اپنی جان بچائی جب کہ دیگر کے بارے میں خدشہ ہے کہ ان میں بہت سے افراد یا توکشتی میں پھنسے ہوئے ہیں یا پھر ڈوب گئے، امدادی کارروائیوں میں فوج بھی حصہ لے رہی ہے۔

واضح رہے کہ بنگلا دیش میں کشتی الٹنے کے واقعات اکثروبیشتر پیش آتے رہتے ہیں اور رواں برس مئی میں بھی اسی علاقے میں کشتی ڈوبنے سے 50 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔