ڈھاکا (جیوڈیسک) بنگلادیش میں کشتی ڈوبنے سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 42 ہوگئی ہے۔ بنگلادیش کے وسطی ضلع منشی گنج کے دریائے میگھنا میں جمعرات کو مسافر کشتی طوفان کی لپیٹ میں آنے کے بعد ڈوب گئی تھی۔
کشتی میں 300 کے قریب مسافر سوار تھے۔ جمعرات کو غوطہ خوروں نے دریا سے مزید لاشیں نکال لیں جس کے بعد اب تک نکالی گئیں لاشوں کی تعداد 42 ہوگئی، امدادی ٹیمیں مزید افراد کی تلاش میں مصروف ہیں۔