بنگلا دیش میں کشتی ڈوبنے سے درجنوں افراد لاپتہ

Boat Sinks

Boat Sinks

ڈھاکا (جیوڈیسک) بنگلا دیش میں دریا میں مسافر کشتی ڈوبنے سے درجنوں افراد لاپتہ ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلا دیش کے دارالحکومت ڈھاکا کے قریب دریائے پدما میں مسافر بردار کشتی مال بردار جہاز سے ٹکرانے کے بعد ڈوب گئی، جس کے نتیجے میں کشتی میں سوار سو سے زائد افراد ڈوب گئے۔

ریسکیو آپریشن کے انچارج انسپکٹر زیہاد میاں کا کہنا ہے کہ کشتی میں سوار 50 سے زائد افراد کو بچا لیا گیا ہے جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔
واضح رہے کہ دریائے پدما بنگلا دیش کا سب سے بڑا دریا ہے اور اس دریا میں اکثر کشتیوں کے حادثات رونما ہوتے ہیں۔