ڈھاکا (جیوڈیسک) بنگلا دیش میں اپوزیشن اور حکمراں جماعت کے حامیوں کے درمیان جھڑپوں میں بنگلا دیش نیشنلسٹ پارٹی کے دو کارکن ہلاک ہو گئے۔
پولیس کے مطابق شمالی قصبے میں مظاہروں کے دوران حکمران جماعت عوامی لیگ اور اپوزیشن بی این پی کے کارکنوں میں جھڑپیں ہوئیں۔ اس دوران فائرنگ سے بی این پی کے دو کارکن ہلاک ہوگئے۔
بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی نے آج ملک گیر مظاہروں اور یوم قتل جمہوریت منانے کااعلان کیا ہے۔احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر بی این پی کی رہنما خالدہ ضیا گذشتہ روز سے نظربند ہیں۔