ڈھاکا (جیوڈیسک) بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے سابق کپتان محمد اشرفل کو معطل کردیا ہے ،بنگلادیش پریمئیر لیگ کے دوران اسپاٹ فکسنگ کی زد میں آنے والے کرکٹر محمد اشرفل کو بنگلادیشی بورڈ نے کرکٹ کھیلنے سے روکا۔
بورڈ کے صدر نظم الحسن نے ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد اشرفل نے پرئمیر لیگ میں اسپاٹ فکسنگ کا اعتراف کیا ہے،سابق کپتان کے خلاف آئی سی سی کا اینٹی کرپشن یونٹ تحقیقات کررہا ہے۔تحقیقات مکمل ہونے تک محمد اشرفل کرکٹ نہیں کھیل سکیں گے۔