بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ جنوری کی بجائے اپریل میں پاکستان کی میزبانی کو تیار

Bangladesh

Bangladesh

ڈھاکا (جیوڈیسک) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے آئندہ برس پاکستان کے مجوزہ دورے کو جنوری کی بجائے اپریل تک آگے بڑھادیا۔

اس کا سبب بنگلہ دیشی کرکٹرز کو 2015 کے فروری ، مارچ میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ٹریننگ کیلیے دو ہفتے قبل بھیجنا بتائی جارہی ہے، یہ فیصلہ بی سی بی کی کرکٹ آپریشنز کمیٹی نے منگل کو اپنے اجلاس میں کیا، جس میں انھوں نے آئندہ 12 ماہ کیلیے اپنے انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک شیڈول کو ترتیب دیا ہے۔

پاکستان کو اس مجوزہ دورے کی تاریخوں میں ہونے والے ردوبدل پر باضابطہ طور پر بورڈ اجلاس میں منظوری ملنے کے بعد آگاہ کیا جائیگا، ابتدائی پروگرام کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم نے جنوری 2015 میں بنگلہ دیش جانا تھا لیکن بنگلہ دیش بورڈ چاہتا ہے۔

کہ فروری ، مارچ میں ہونے والے ون ڈے کپ کی تیاریوں کیلیے اپنے پلیئرز کو دو ہفتے قبل ہی آسٹریلیا ، نیوزی لینڈ پہنچادے۔