بنگلہ دیش (جیوڈیسک) کرکٹ بورڈ نے دس ستمبر سے شروع ہونے والی ڈھاکہ پریمیئر لیگ کے دروازے پاکستانی کھلاڑیوں پر بند کردئیے ہیں۔ بنگلہ دیش بورڈ نے ٹیموں کے مطالبے کے باوجود پاکستان بورڈ سے اجازت طلب کرنے سے انکار کر دیا۔
پاکستان اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے تعلقات خراب سے خراب ہوتے جا رہے ھیں۔ اب کیا وجہ ہے کہ پاکستانی کھلاڑی جو بڑی تعداد میں ڈھاکہ لیگ کھیلتے تھے۔ اس بار نہیں جاسکیں گے۔