ڈھاکا (اصل میڈیا ڈیسک) بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے شکیب الحسن کو عدالت میں گھیسٹنے اورہرجانہ کا دعوی کرنے کا اعلان کر دیا۔
بنگلا دیش کرکٹ بورڈ حکام کے مطابق سابق کپتان نے کنٹریکٹ کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک موبائل کمپنی کے ساتھ معاہدہ کیا ہے، وہ اس سے پہلے کھلاڑیوں کے معاوضے میں ہونے والے کرکٹرز کے احتجاج میں بھی پیش پیش رہے ہیں اور اب انہوں نے بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے علم میں لائے بغیر ایک اسپانسرشپ ڈیل کرکے رولز کی خلاف ورزی کی ہے۔
بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے صدر نظم الحسن نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ شکیب الحسن کے خلاف قانونی کاروائی کرنے جارہے ہیں، وہ یقنی طورپر شکیب الحسن کے ساتھ اس موبائل کمپنی سے بھی ہرجانہ وصول کریں گے جس نے یہ معاہدہ کیا ہے۔ بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹونظام الدین چودھری کاموقف ہے کہ شکیب الحسن نے سینٹرل کنٹریکٹ کی شقوں کی خلاف ورزی کرکے خود بورڈ کو ایکشن لینے پر مجبور کیا ہے۔