بنگلہ دیشی کرکٹر محمد اشرفل کی سزا میں کمی کیلئے درخواست

Mohammad Ashraful

Mohammad Ashraful

ڈھاکا (جیوڈیسک) سپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ سابق بنگلہ دیشی کپتان محمد اشرفل نے بھی شکیب الحسن کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنی سزا میں کمی کیلئے درخواست ڈسپلنری کمیٹی کو دے دی ہے۔

محمد اشرفل پر گزشتہ ماہ بی پی ایل اینٹی کرپشن ٹربیونل نے 2013ء بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں سپاٹ فکسنگ کرنے پر محمد اشرفل پر 8 سال کے لئے کرکٹ کے دروازے بند کر دیئے تھے۔

چیئرمین بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نظام الدین کا کہنا تھا کہ شکیب الحسن کی درخواست پہلے سے زیر غور ہے۔

اشرفل کی درخواست پر اجلاس میں غور کیا جائے گا اور اس حوالے سے آئی سی سی سے بھی رہنمائی حاصل کی جائے گی۔