ڈھاکا(جیوڈیسک)بنگلہ دیش میں 4 روز بعدبھی امید کی کرن جاگ اٹھی عمارت کے ملبے سے 4 افراد کو زندہ نکال لیا گیا، 9 سو افراد تاحال لاپتہ ہیں ، پولیس کے مطابق ساوار کے علاقے میں رانا پلازا حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد372 ہوگئی ہے۔
ملبے میں لوگوں کی زندگی کے آثار کم سے کم تر ہو گئے ہیں ، اس لیے اب بھاری مشینری استعمال کی جائے گی ، ادھر عمارت کا مالک محمد سہیل بھارت فرار ہونا چاہا رہاتھا ،جسے کو گرفتار کرلیاگیا ہے ، محمد سہیل رانا حکمران عوامی لیگ کایوتھ فرنٹ کا سربراہ ہے۔