ڈھاکہ (جیوڈیسک) بنگلہ دیش میں حکومت نے ملک میں بچوں کے ڈوبنے کے واقعات میں کمی لانے کے لیے سکولوں میں تیراکی سکھانے کو لازمی قرار دے دیا ہے۔اقوامِ متحدہ کے اعدادوشمار کے مطابق 18 ہزار بچے اس لیے ڈوب کر ہلاک ہوتے ہیں کیونکہ انھیں تیرنا نہیں آتا۔
بنگلہ دیشی وزارتِ تعلیم کا کہنا ہے کہ دیہی علاقوں میں واقع تالابوں اور جھیلوں میں بچوں کو تیراکی کی تربیت دی جائے گی جبکہ ان بچوں کو جامعات میں واقع سوئمنگ پولز تک بھی رسائی دی جائے گی۔
دنیا کے گنجان آباد ممالک میں شامل بنگلہ دیش میں پانی میں ڈوبنے سے ہلاکتوں کو ’پوشیدہ جان لیوا بیماری‘ کہا جاتا ہے۔ سیکرٹری تعلیم نذرالاسلام نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ بنگلہ دیش میں اوسطاً روزانہ 48 افراد ڈوب کر ہلاک ہوتے ہیں۔