ڈھاکہ (جیوڈیسک) بنگلہ دیش میں حسینہ واجد کی جماعت عوامی لیگ نے انتخابات جیت لیے ہیں جنہیں 200 کے مقابلے میں 300 نشستوں کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔
خبر کے مطابق، بنگلا دیش میں عام انتخابات میں ووٹوں کی گنتی کا عمل مکمل ہوگیا ہے۔
غیر سرکاری نتائج کے مطابق، وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی عوامی لیگ کو واضح برتری حاصل ہوگئی ہے۔
دوسری طرف حزب اختلاف نے انتخابی نتائج مسترد کرتے ہوئے دوبارہ رائے دہی کا مطالبہ کر دیا ہے۔
دریں اثنا ،٫ بنگلہ دیش میں عام انتخابات کے دوران پُر تشدد واقعات میں ہلاکتوں کی تعداد 17 ہوگئی ہے، سخت اقدامات کے با وجود خون ریز واقعات نے جنم لیا جبکہ ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس بھی بند کی گئی ہے ۔
یہ خیال کیا جا رہا تھا کہ شیخ حسینہ واجد کو بی این پی کی زیرِ قیادت قائم اتحاد، وزراتِ عظمیٰ کی دوڑ سے باہر کر سکتا ہے، دوسری طرف انتخابات کا اعلان ہوتے ہی بنگلہ دیشی عدالت نے مخالف جماعت بی این پی کی سربراہ اور وزیراعظم خالدہ ضیا ٫سمیت 17 سربراہوں کو بدعنوانی اور دیگر الزامات کے تحت جیل بھیج دیا تھا۔
یاد رہے کہ خالدہ ضیا 17 سال قید کی سزا کاٹ رہی ہیں۔