بنگلہ دیش میں عام انتخابات کیلیے پولنگ کا آغاز، اپوزیشن کا بائیکاٹ

Election

Election

ڈھاکہ (جیوڈیسک) بنگلہ دیش میں عام انتخابات کے لیے پولنگ کا آغاز ہو گیا ہے۔ اپوزیشن جماعتوں نے انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کر رکھا ہے جس کی وجہ سے حکمراں عوامی لیگ کی واضح کامیابی کے امکانات ہیں۔

پولنگ کے لیے 50 ہزار اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ قبل ازیں مختلف علاقوں میں جلاوٴ گھیراوٴ کے واقعات پیش آئے اور 120 پولنگ اسٹیشنز جلا دیے گئے تھے۔