ڈھاکہ (جیوڈیسک) خالدہ ضیاء اور انکی جماعت کے ارکان پر گزشتہ برس جنوری میں ڈھاکہ میں احتجاج کے دوران ایک بس پر پٹرول بم حملے کا الزام ہے۔
شیخ حسینہ کی حکومت کے خلاف پر تشدد احتجاجی تحریک کے دوران گاڑیوں پر پٹرول بم حملوں میں ایک سو سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔
پبلک پراسیکوٹر شاہ عالم تعلقدار کے مطابق عدالت نے انکے خلاف الزامات قبول کر کے وارنٹ جاری کئے۔ پارٹی کے ترجمان روح الکبیر رضوی کا ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ یہ سیاسی انتقام ہے۔