بنگلا دیش : تقریب کے دوران بھگدڑ مچنے سے 10 افراد ہلاک، 30 زخمی

Bangladesh

Bangladesh

ڈھاکا (جیوڈیسک) غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ واقعہ بنگلا دیش کے دارالحکومت ڈھاکا سے 20 کلومیٹر دور نارائن گنج میں اس وقت پیش آیا

جب ہزاروں لوگ دریا کے کنارے مذہبی رسومات ادا کر رہے تھے کہ اچانک بھگدڑ مچ گئی جس کے نتیجے میں 7 خواتین سمیت 10 افراد ہلاک جبکہ 30 کے قریب زخمی ہو گئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک افراد کی عمریں 50 سال سے زائد ہیں۔