بنگلہ دیش : حکومت مخالف مظاہرے، دو روز میں ہلاکتوں کی تعداد 5 ہو گئی

Protest

Protest

ڈھاکہ (جیوڈیسک) بنگلہ دیش میں حکومت مخالفین مظاہرے شدت پکڑنے لگے، مظاہرین نے بس کو آگ لگا دی، واقعے میں ایک شخص ہلاک ہو گیا۔

گزشتہ روز بھی مظاہرین کے بس پر حملے میں چار افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ اپوزیشن نے خالدہ ضیا کے سینئر مشیر پر قاتلانہ حملے کی ذمہ داری بھی حکومت پر عائد کر دی۔

اپوزیشن رہنما خالدہ ضیاء نے انتخابات کو ایک سال پورے ہونے پر ملک میں مظاہروں کی کال دی تھی۔