بنگلہ دیش میں حرکةالجہاد کے آٹھ ارکان کو موت کی سزا

Bangladesh

Bangladesh

ڈھاکہ (جیوڈیسک) برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ گروپ نئے سال کی خوشیاں منانے کو غیر اسلامی عمل قرار دیتا ہے۔ سالِ نو کی خوشیاں منانے والوں کو نشانہ بنانے پر ، بنگلہ دیش کی ایک عدالت نے دہشت گرد قرار دیے گئے۔

ایک مسلح مذہبی گروہ کے آٹھ ارکان کو موت کی سزا سنائی ہے ، جِن کی ایما پر ہونے والے بم حملے میں 10 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے۔ یہ بم حملہ 2001 میں ڈھاکہ میں ہوا تھا۔ پیر کے روز عدالت نے چھ افراد کو عمر قید کی سزا سنائی۔