ڈھاکہ (جیوڈیسک) حکام کا کہنا ہے کہ معیاری وقت کے مطابق 6 بجے کے قریب سمندری طوفان بنگلہ دیش کے ساحلوں سے ٹکرایا۔
اس وقت طوفان کی رفتار 88 کلومیٹر فی گھنٹہ تھی۔ حکام کے مطابق باریسال اور چٹا گانگ کے ساحلی علاقوں سے تقریباً پانچ لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
چٹاگانگ میں سمندری طوفان کے نتیجہ میں پانچ فٹ تک لہریں ساحلوں سے ٹکرائیں۔
طوفان سے اب تک 21 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی جا چکی ہے جبکہ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔