کراچی (جیوڈیسک) بنگلادیش کو آزاد ملک کے طور سب سے پہلے بھارت نے نہیں بلکہ بھوٹان نے تسلیم کیا تھا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلادیشی وزارت خارجہ نے کئی عشروں سے جاری اس قیاس آرائی کو ختم کردیا کہ بھارت نے سب سے پہلے بنگلا دیش کو ایک آزاد ملک کے طور پر تسلیم نہیں کیا تھا۔
بنگلادیش نے واضح کیا کہ بھوٹان پہلا ملک تھا جس نے بنگلادیش کو ایک آزاد ملک کے طور پر تسلیم کیا۔ بنگلادیشی سیکریٹری خارجہ شہید الحق نے کہا کہ اس میں کوئی تنازع نہیں کہ بھوٹان ہی پہلا ملک تھا جس نے بنگلا دیش کو ایک آزاد ملک کے طور پر دنیا میں سب سے پہلے تسلیم کیا۔
انہوں نے اس بات کی وضاحت سوشل میڈیا پر جاری اس بحث کے بعد کیا کہ بھارت نے سب سے پہلے ایک آزاد ملک کے طور بنگلادیش کو تسلیم کیا۔
انہوں نے کہا کہ بھوٹان اور بھارت نے6 دسمبر، 1971 کو ایک آزاد ملک کے طور پر بنگلہ دیش کو تسلیم کیا تھا تاہم تھیمپو کا اعلان بھارت کو سرکاری طور پر تسلیم کرنے سے چند گھنٹے پہلے آچکا تھا۔
رپورٹ کے مطابق کئی سال سے یہ بحث جاری تھی کہ بھارت کے تسلیم کے اعلان کے بعد تقلید کرتے ہوئے بھوٹان نے بھی ایسا اعلان کیا۔ اس بحث کی وضاحت بنگلا دیش کو رواں ہفتے بھوٹانی وزیر اعظم کی دورہ بنگلادیش سے قبل جاری کرنی پڑی۔