بنگلہ دیش: جماعت اسلامی کے سابق رہنما مبارک حسین کو بھی سزائے موت کا حکم

Bangladesh

Bangladesh

ڈھاکہ (جیوڈیسک) بنگلہ دیشی عدالت نے جماعت اسلامی کے سابق رہنما مبارک حسین کو سزائے موت سنا دی۔

مبارک حسین کو جنگی جرائم میں ملوث ہونے کے الزام پر عوامی لیگ سے نکال دیا گیا تھا۔ 64 سالہ مبارک حسین کو 1971ء میں پاکستانی فوج کی معاونت پر سزائے موت سنائی گئی۔ 2012ء میں نام نہاد جنگی جرائم کے الزامات کے بعد مبارک حسین کو عوامی لیگ سے نکال دیا گیا تھا۔ مبارک حسین کو قتل عام کا مجرم ٹھہرایا گیا ہے۔