ڈھاکہ (جیوڈیسک) بنگلہ دیش کی سپریم کورٹ نے جماعت اسلامی کے رہنما محمد قمرزماں کی سزائے موت کے خلاف اپیل مسترد کر دی، بنگلہ دیشی عدالت نے محمد قمر زماں کی جانب سے رحم کی اپیل کو مسترد کرتے ہوئے انکی سزائے موت کو برقرار رکھنے کا حکم سنا دیا ہے۔
جماعت اسلامی کے رہنما کو 1971ء میں پاکستان کی حمایت پر جنگی جرائم کامرتکب قرار دیا گیا تھا۔
جماعت اسلامی کے رہنما نے اپنی سزا کے خلاف بنگلہ دیشی سپریم کورٹ میں اپیل کررکھی تھی جسے پیر کو مسترد کر دیا گیا ہے اب 62 سالہ قمر زمان صرف صدر سے رحم کی اپیل کر سکتے ہیں واضح رہے کہ دو ہزار تیرہ کے بعد بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے متعدد رہنمائوں کو پھانسی کی سزا ہو چکی ہے۔