بنگلہ دیش: جماعت اسلامی کے رہنما مطیع الرحمان نظامی کو سزائے موت سنادی گئی

Matiur Rahman

Matiur Rahman

ڈھاکا (جیوڈیسک) بنگلہ دیش کی خصوصی عدالت نے جنگی جرائم کے الزام میںجماعت اسلامی کے امیر مطیع الرحمان نظامی کو سزائے موت سنادی ہے۔

71 سالہ مطیع الرحمان نظامی پر 1971 کی جنگ کے دوران نسل کشی سمیت 16الزامات عائد کیے گئے تھے۔ ممکنہ پر تشدد واقعات کے پیش نظر ملک بھر میں سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ جنگی جرائم کی خصوصی عدالت پہلے بھی جماعت اسلامی کے متعدد رہنماؤں کو سزائیں سنا چکی ہے۔