ڈھاکہ (جیوڈیسک) بنگلادیش میں جنگی جرائم کے الزام میں جماعت اسلامی کے رہنما اظہر الاسلام کو پھانسی کی سزا سنا دی گئی۔
بنگلا دیش کی جانبدار عدالت کی جانب سے جنگی جرائم کے الزام میں سزا پانے والے وہ 16ویں شخص ہیں۔ ان پر انیس سو اکتہر میں 12سو لوگوں کو قتل کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔
62سالہ اظہر الاسلام انیس سو اکتہر میں جماعت اسلامی کے جنرل سیکریٹری کے عہدے پر فائز تھے ۔ انھیں 22 اگست دو ہزار بارہ کو گرفتار کیا گیا تھا اور نومبر دو ہزار بارہ میں ان کے خلاف چھ مقدمات درج کیے گئے۔