ڈھاکہ (جیوڈیسک) بنگلہ دیش کے نام نہاد جنگی ٹربیونل نے 71ء کی جنگ میں نسل کشی، مذہبی تشدد بھڑکانے، جلاؤ گھیراؤ سمیت 5 الزامات کے تحت سابق رکن پارلیمنٹ 82 سالہ عبدالجبار کو عمرقید کی سزا سنا دی۔
وہ عدالت میں موجود نہیں تھے۔ خیال کیا جاتا ہے امریکہ فرار ہو گئے۔ وہ 18ویں فرد ہیں جنہیں اس ٹربیونل نے سزا سنائی ہے۔
پراسیکیوٹر نے الزام لگایا جبار پاکستان کی حامی ملیشیا کے سربراہ تھے۔ پاکستانی فوج کی بھی مدد کی۔