نگلہ دیش کے ضلع کشور گنج میں نمازِ عید کے اجتماع کے قریب بم دھماکے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک اور کم سے کم پانچ زخمی ہو گئے ہیں۔
پولیس کے مطابق ضلع کشور گنج میں مسلح افراد کے گروہ نے پولیس کی چیک پوسٹ پر پٹرول بم پھینکے اور یہ چیک پوسٹ اُس میدان کے قریب تھی جہاں نماز عید کا اجتماع ہو رہا تھا۔
بم دھماکے کے وقت میدان میں عید کی نماز ادا کی جا رہی تھی۔
ضلع کشور گنج ڈھاکہ دارلحکومت سے 100 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ عید کے اجتماع میں دو لاکھ کے قریب افراد شریک تھے۔
اطلاعات کے مطابق دھماکے کے وقت فائرنگ بھی ہوئی ہے
خیال رہے کہ گذشتہ جمعے کو دارالحکومت ڈھاکہ میں مسلح حملہ آوروں نے ایک کیفے پر حملہ کر کے 20 کے قریب افراد کو یرغمال بنا لیا تھا اور اس کے تقریباً 12 گھنٹے بعد فوج کے آپریشن میں پانچ حملہ آور مارے گئے تھے جبکہ یرغمال بنائے گئے غیر ملکیوں سمیت 20 افراد ہلاک ہو گئے۔