نئی دہلی (جیوڈیسک) حالیہ کامیابیوں کے نشے میں دھت بنگلہ دیشی میڈیا نے بھارتی کرکٹرز کا مزاحیہ اشتہار چھاپ دیا جس میں بھارتی ٹیم کے کھلاڑیوں کے آدھے سر مونڈھے ہوئے ہیں، اشتہار پر پر بھارت میں غم وغصے کا اظہار کیا گیا۔
بنگلا دیش کے ایک بڑے اخبار نے اپنی ٹیم بھارت کے خلاف سیریز میں 2-1 سے فتح کا جشن ایک اشتہار چھاپ کرمنایا جس میں آدھی سے زائد بھارتی ٹیم کے سر آدھے مونڈھے ہوئے ہیں جب کہ ان کے عقب میں ایک بڑے ہورڈنگ پر نوجوان بنگلہ دیشی فاسٹ بولر مستفیض الرحمان نے ہاتھ میں ایک کٹر پکڑ رکھا جو ان کی آف کٹر گیندوں کی نشاندہی کررہا ہے۔ بھارتی کھلاڑیوں کو ایک بینر تھامے ہوئے دکھایا گیا جس پر لکھا ہے کہ ’ہم نے اسے استعمال کیا، آپ بھی استعمال کرسکتے ہیں‘۔