بنگلہ دیش میں رات کے وقت لمبے روٹ پر چلنے والی بس سروس پر پابندی

Bangladesh

Bangladesh

ڈھاکہ (جیوڈیسک) اپوزیشن کی احتجاجی تحریک اور پٹرول بم حملوں کے پیش نظر بنگلہ دیش کی حکومت نے لمبے روٹوں پر رات کے وقت بس سروس پر پابندی لگا دی۔ جونیئر وزیر داخلہ اسد الزمان خان نے میڈیا کو بتایا مسافر بسیں صرف رات 9 بجے تک چلیں گی۔

دوسری گاڑیاں اس پابندی سے مستثنیٰ ہیں۔ ٹرانسپورٹروں نے بھی اس تجویز سے اتفاق کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق 1000 بسوں اور ٹرکوں پر بم حملے ہوئے جس میں 82 افراد مارے گئے۔