بنگلہ دیش میں اپوزیشن کا آج انتخابات کیخلاف مظاہروں کا اعلان

Bangladesh

Bangladesh

ڈھاکا (جیوڈیسک) بنگلہ دیش کی اپوزیشن جماعتیں 5 جنوری کو ہونے والے انتخابات کے خلاف آج ڈھاکا میں مظاہرہ کریں گی۔ انتخابات کا بائیکاٹ کرنے والی اپوزیشن کا کہنا ہے کہ آج کے مظاہرے میں لاکھوں افراد کی شرکت متوقع ہے۔

اپوزیشن جماعتوں کے مطابق مظاہروں کا مقصد وزیراعظم شیخ حسینہ پر دباو ڈالنا ہے تاکہ وہ انتخابات منسوخ کر دیں۔ دوسری جانب حکومت نے فسادات کے خطرے کے پیش نظر کسی بھی طرح کے مظاہروں پر پابندی لگا رکھی ہے۔

امکان ہے کہ ان مظاہروں میں اپوزیشن جماعت بنگلہ دیش نیشنل پارٹی کی سربراہ خالدہ ضیا خطاب کریں گی جبکہ ان کے حامیوں کا کہنا ہے کہ خالدہ ضیا کو حکومت نے جبری نظر بند کر رکھا ہے۔