بنگلادیش کی اپوزیشن رہنما خالدہ ضیا کے صاحبزادے انتقال کرگئے

Khaleda Zia Son

Khaleda Zia Son

ڈھاکا (جیوڈیسک) بنگلادیش کی اپوزیشن رہنما خالدہ ضیا کے صاحب زادے عرفات رحمان دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے، عرفات رحمان ملائیشیا کے اسپتال میں زیرعلاج تھے۔

بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی کے ترجمان کے مطابق 45 سالہ عرفات رحمان کو آج سہ پہر دل کی تکلیف کے باعث اسپتال لے جایا جارہا تھا، کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گئے۔

حزب اختلاف کی رہنما خالدہ ضیا ڈھاکا میں رہائش پذیر ہیں جبکہ ان کے دونوں بیٹے مختلف الزامات میں مطلوب ہونے کی وجہ سے بیرون ملک مقیم تھے۔ عرفات رحمان 2011ء میں تھائی لینڈ سے ملائیشیا منتقل ہوئے تھے۔