بنگلا دیش (جیوڈیسک) بنگلا دیش میں اپوزیشن کی جانب سے ریلوے ٹریک کی پلیٹیں نکالنے کے بعد ٹرین پٹری سے اتر گئی، واقعے میں 3افراد ہلاک اور 47 زخمی ہو گئے۔
اپوزیشن کارکنوں نے انتخابات کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ریلوے ٹریک سے پلیٹیں نکال دی تھیں جس کی وجہ سے ٹرین کو حادثہ پیش آیا۔
پولیس نے واقعے میں ملوث دو افراد کو حراست میں لے لیا اپوزیشن کا مطالبہ ہے کہ وزیرِ اعظم شیخ حسینہ اقتدار سے ہٹ جائیں اور انتخابات کا اعلان کیا جائے۔