ڈھاکہ (جیوڈیسک) 1971ء میں پاکستان کا ساتھ دینے کے جرم میں بنگلہ دیش کے متنازعہ ٹریبونل نے دو افراد کو سزائے موت سنا دی۔
متنازعہ ٹربیونل نے ڈھاکہ میں عبیدالحق طاہر اور عطا الرحمن نونی کو 1971ء کی جنگ میں پاکستان کا ساتھ دینے اور دیگر الزامات میں سزائے موت سنائی ہے ، دونوں افراد نے خود پر لگائے گئے الزامات کو مسترد کر دیا۔
وکیل صفائی کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کو چیلنج کیا جائے گا ، بنگلہ دیش میں قائم خصوصی ٹریبونل نے اب تک مختلف سیاسی رہنماؤں سمیت 25 افراد کو سزائے موت سنائی ہے۔
انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں کا کہنا ہے کہ ٹربیونل کی کارروائیاں انصاف کے بین الاقوامی معیار سے مطابقت نہیں رکھتیں۔