بنگلہ دیش: اسلام کیخلاف نازیبا کلمات پر دو ہندو اساتذہ کو 6 ماہ قید

Bangladesh

Bangladesh

ڈھاکہ (جیوڈیسک) بنگلہ دیش میں اسلام کیخلاف نازیبا کلمات کہنے پر سکول کے دو ہندو اساتذہ کو 6 ماہ قید کی سزا سنا دی گئی۔

چتالماری ٹائون کے مجلہ ہائی سکول کے ہیڈ ٹیچر اور ایک سٹاف رکن کو مسلمان طلبہ اور انکے والدین کے مذہبی جذبات مجروح کرنے کا مجرم قرار دیا گیا۔

واقعہ کے بعد طلبہ اور انکے اہل خانہ نے سکول کیخلاف احتجاج کیا اور ان اساتذہ پر حملے کی کوشش کی تھی تاہم پولیس نے بروقت مظاہرین کو اساتذہ پر تشدد کرنے سے روک لیا تھا۔