بنگلا دیش : جماعت اسلامی پر آئندہ انتخابات میں حصہ لینے پر پابندی عائد

Bangladesh

Bangladesh

ڈھاکا (جیوڈیسک) بنگلا دیش میں ڈھاکا ہائیکورٹ نے جماعت اسلامی پر آئندہ انتخابات میں حصہ لینے پر پابندی عائد کر دی۔ ڈھاکا ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن میں جماعت اسلامی کی رجسٹریشن کو بھی غیر قانونی قرار دیا ہے۔ مقدمے کی بنیاد اس پارٹی کے خلاف دائر کی جانے والی درخواست تھی۔

جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ جماعت اسلامی بنیادی طور پر ایک مذہبی سیاسی جماعت ہے جو بنگلا دیش کی خودمختاری اور آزادی پر یقین نہیں رکھتی۔ عدالتی فیصلے کے دوران ڈھاکا میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ اس سے پہلے بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے سینئر رہنماں کو بھی سزائیں سنائی جا چکی ہیں۔