بنگلہ دیش میں مسافر بس پر پیٹرول بم کے حملے میں 7 افراد ہلاک، 15 زخمی

Bomb Blast

Bomb Blast

ڈھاکا (جیوڈیسک) بنگلہ دیش میں مسافر بس پر پیٹرول بم کے حملے میں 7 افراد ہلاک جبکہ 15 زخمی ہو گئے۔

رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش کے قصبے چوداگرم میں نامعلوم شرپسند اس وقت ایک بس پر پیٹرول بم پھینک کر فرار ہوگئے جب اس میں کئی افراد سو رہے تھے۔ مقامی پولیس کے سربراہ توتل چکرورتی نے واقعے میں 7 افراد کو موقع پر ہی ہلاکت جبکہ 15 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

زخمیوں میں سے 5 کی حالت نازک ہے اور انھیں علاج کے لیے دارالحکومت ڈھاکا منتقل کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش میں گذشتہ ماہ حکومت مخالف مظاہروں کے آغاز کے بعد سے بسوں اور گاڑیوں پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔ تاہم ملک میں سب سے بڑی اپوزیشن جماعت کی سربراہ خالدہ ضیا نے بھی ان حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔