لاہور (جیوڈیسک) مسلم لیگ ق کے رہنما چودھری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش میں پھانسی پانے والوں کا واحد جرم پاکستان سے محبت ہے۔
لاہور سے جاری بیان میں شجاعت حسین نے اصلاح الدین قادر چودھری اور علی احسن مجاہد کو پھانسی دینے کی سخت مذمت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاسی مخالفین کو انتقام کا نشانہ بنانا درست نہیں۔
بنگلہ دیش میں پاکستان سے محبت کرنے والوں کو سزائیں دینے کیلئے نیا قانون بنایا گیا جو قابل مذمت ہے۔شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ پاکستانی دفتر خارجہ نے ان بے گناہوں کو بچانے کیلئے کچھ نہ کیا، جو افسوسناک ہے۔