بنگلہ دیش میں وزیر اعظم حسینہ واجد مخالفین کی آواز دبا رہی ہیں: مبصرین

Hasina Wajed

Hasina Wajed

ڈھاکہ (جیوڈیسک) بنگلہ دیش میں نئے انتخابات کروانے کے مطالبے تھمنے کے باوجود وزیر اعظم شیخ حسینہ مطمئن نہیں ہوئیں اور مبصرین کا کہنا ہے کہ اب وہ حکومت مخالف کسی بھی آواز کو خاموش کروانے کی کوشش کر رہی ہیں۔

عالمی میڈیا کے مطابق شیخ حسینہ کی حکمران جماعت عوامی لیگ رواں برس جنوری کے انتخابات میں فاتح رہی تھی۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ تب سے ہی شیخ حسینہ اپنے ناقدین سے بات چیت کرنے کے بجائے انہیں دبانے کی کوشش کر رہی ہیں۔ وہ اپنے اقتدار کو مضبوط بنانے کے لیے اپنے مخالفین کو عدالتوں میں گھسیٹ رہی ہیں، ذرائع ابلاغ پر قدغنیں لگا رہی ہیں اور عدلیہ کو بھی اپنے قابو میں کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔

ہیومن رائٹس واچ کے ڈائریکٹر برائے ایشیا بریڈ ایڈمز کا کہنا ہے کہ ڈھاکہ حکومت میڈیا پر ظالمانہ پابندیاں لگا رہی ہے۔ اس پالیسی سے ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت کو آزادی اظہار کی زیادہ قدر نہیں۔