ڈھاکہ (جیوڈیسک) بنگلہ دیش میں حکومت کیخلاف احتجاج جاری ہے۔ پولیس سے جھڑپوں اور تشدد میں مرنے والوں کی تعداد ایک سو ہوگئی۔ خالدہ ضیا کے گھر کی بجلی،ٹیلیفون،موبائل کنکشن اور ٹی وی کیبل کاٹ دی گئی۔
حزب اختلاف نے آج سے ملک گیر ہڑتال کی اپیل کردی۔بنگلہ دیش میں جاری سیاسی بحران تیسرے ہفتے میں داخل ہوگیا۔ پولیس اور حزب اختلاف کے ورکرز کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔
بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی بی این پی سمیت بیس اسلامی جماعتوں کا مطالبہ ہے کہ حکومت ملک میں نئے انتخابات کرائے۔موجودہ حکومت عوام کی اکثریت کی نمائندہ سرکار نہیں ہے۔
بی این بی پی رہنما بیگم خالدہ ضیا نے آج سے ملک بھر میں شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام رکھنے کی اپیل کی ہے۔ حکومت نے دارالحکومت ڈھاکہ سمیت ملک بھرمیں سکیورٹی سخت کردی ہے۔