بنگلہ دیش پریمیر لیگ ، میچ فکسنگ سے متعلق آئی سی سی کی رپورٹ منظر عام پر

Bangladesh Premier League

Bangladesh Premier League

ڈھاکا (جیوڈیسک) بنگلہ دیش پریمیر لیگ کے میچ فکسنگ اسکینڈل سے متعلق آئی سی سی کی رپورٹ منظر عام آگئی ہے، سابق کپتان محمد اشرفل سمیت 9 کھلاڑیوں پر الزام عائد کیا گیا ہے۔ آئی سی سی کے اینٹی کرپشن یونٹ کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق، بنگلا دیش کے سابق کپتان محمد اشرفل سمیت 7 کھلاڑی میچ فکسنگ میں ملوث پائے گئے۔

دو دیگر کھلاڑیوں پر الزام ہے کہ انہوں نے بکیز کے رابطہ کرنے پر حکام کو آگاہ نہیں کیا، معاملے کی تحقیقات آئی سی سی کا اینٹی کرپشن ٹری بیونل کرے گا، اگر کھلاڑیوں پر الزامات ثابت ہوگئے۔

تو میچ فکسنگ کرنیوالوں کو 5 سال سے تاحیات پابندی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، جبکہ بکیز کے رابطے پر آگاہ نہ کرنے والے دونوں کھلاڑیوں پر ایک سے 5 سال تک کی پابندی لگ سکتی ہے۔ تمام کھلاڑی تحقیقات مکمل ہونے تک معطل رہیں گے انہیں اعتراف جرم یا خود کو بے گناہ ثابت کرنے کیلئے 14 دن کا وقت دیا گیا ہے۔