ڈھاکہ (جیوڈیسک) بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے رہنما قمر الزمان کی پھانسی خلاف ہڑتالوں اور مظاہروں کا سلسلہ گزشتہ روز بھی جاری رہا۔
ڈھاکہ سمیت کئی شہروں میں جماعت اسلامی نے قمرالزمان کو پھانسی دینے کے خلاف دوسرے روز بھی ہڑتال کی۔ مظاہرین نے 4 گاڑیوں پر فائر بم پھینکے۔
سراج گنج میں جھڑپوں اور پولیس کی فائرنگ سے جماعت کا طالب علم رہنما مارا گیا۔ ضلعی ڈپٹی پولیس چیف فاروق احمد نے بتایا یہ جھڑپیں اس وقت شروع ہوئیں جب جماعت اسلامی کے 4 کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ دریں اثناء کومیلا میں ٹرک پر فائر بم پھینکنے سے ڈرائیور زخمی ہوگیا۔