ڈھاکا (جیوڈیسک) اتحاد کے ترجمان محمد نسیم کے مطابق ملک بھر میں اتوار اور پیر کو مظاہرے کئے جائیں گے جبکہ دارالحکومت ڈھاکا میں منگل کو ریلی نکالی جائے گی جس میں تمام پارٹیاں ایک ساتھ شرکت کریں گی۔ بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے رہنماء عبدالقادر ملا کی سزائے موت کے خلاف پاکستان کی قومی اسمبلی نے قرارداد منظور کی جس پر بنگلہ دیش میں احتجاج کیا جا رہا ہے۔
آج ڈھاکا میں ہوئے احتجاجی مظاہرے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔
مظاہرین پاکستانی ہائی کمیشن کے باہر جمع ہوئے اور حکومت سے پاکستان سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔