ڈھاکا (جیوڈیسک) بنگلا دیش میں ایک اور سیکولر پروفیسر کو قتل کر دیا گیا۔
بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق 58 سالہ اے ایف ایم رضا الکریم صدیق راج شاہی یونیورسٹی میں انگریزی کے پروفیسر تھے۔ جب وہ یونیورسٹی سے اپنے گھر جارہے تھے تو چند نامعلوم افراد نے ان پر چھرے اور چاقو سے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گئے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ برس بھی بنگلادیش میں 4 سیکولر نظریات رکھنے والے بلاگرزکو چاقو اور چھرے کے حملے میں ہلاک کیا جا چکا ہے۔